گلگت بلتستان کے انتخابات،نئی شناخت کی پہلی اینٹ

شمس الرحمان شمس

آئی بی سی، اردو  گلگت

untitled1

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے نتیجے میں شیعہ سنی ،اسماعیلی اور نور بخشی  مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ۔ اس سے پہلے شیعہ پیپلز پارٹی کوجبکہ سنی مسلم لیگ ن کو ووٹ دیتے تھے ۔

گلگت بلتستان فرقہ وارانہ حوالے سے انتہائی حساس علاقہ ہے تاہم باشعور عوام نے اس شناخت کو ترک کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہار موجودہ انتخابات میں سامنے آیا ہے ۔

گلگت بلتستان میں کئی فرقہ وارانہ جماعتیں بھی حصہ لے رہی تھیں تاہم عوام نے انہیں مسترد کیا یا بہت کم ووٹوں وہ چند نشستیں جیت سکیں ۔

انتخابات کو غیر فرقہ وارانہ بنانے میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمان کا کردار انتہائی اہم ہے جنہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں ماحول کو فرقہ وارانہ بنانے کے حوصلہ شکنی کی ۔

گلگت بلتستان میں غیر فرقہ وارانہ انتخابات وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمان کو مبارک دی ۔

وزیراعظم نوازشریف سےگورنرپنجاب رفیق رجوانہ، مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمان اورکوہ پیما حسن صدپارہ نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف سےگورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف سےمسلم لیگ ن گلگت بلتستان کےعہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے پرامن انتخابات کے انعقاد پرگورنرگلگت بلستان کومبارک باد دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نون لیگ کے منشورکے مطابق شفافیت اورمیرٹ کویقینی بنایا جائے۔ گلگت بلتستان کےعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام وسائل عوام کی بہبود پرخرچ کیےجائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت فرقہ ورانہ اورسیاسی ہم آہنگی کیلیےبھرپورکردارادا کرے۔عوامی بہبود کے منصوبوں کوترجیح دی جائے اوربروقت مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نوازشریف سے کوہ پیما حسن صدپارہ نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کوہ پیما کوپچاس لاکھ روپے کا چیک دیا،،، حسن صدپارہ کوپاکستان میں کوہ پیمائی کےفروغ کےاعتراف میں چیک دیا گیا۔ حسن صدپارہ نےپاکستان میں کےٹوسمیت 8 ہزارمیٹرسےبلند تمام چوٹیاں سرکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے