زیرداخلہ چوہدری نثار نے امریکی سفارت خانے کی گاڑیوں کی جانب سے سیکورٹی پروٹوکول توڑنے کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد وزارت داخلہ نے اس معاملے پر امریکی سفارت خانے کو خط لکھ دیا۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ سیکورٹی پروٹوکول توڑنے پر نقل و حرکت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کی گاڑیوں نے چند روز قبل کشمیرہائی وے پرسیکورٹی پروٹوکول توڑا تھا، گاڑیوں کے نمبروں کی تحقیقات کی گئیں تو یہ گاڑیاں امریکی سفارت خانے کی نکلیں