قرآن حفظ کرو اورانعام میں کنیز حاصل کرو،داعش

مانیٹرنگ ڈیسک

داعش

۔ ۔ ۔

داعش سے بچ جانے والوں کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون نے بتایا ہے کہ وہ کم از کم 150 ایسی یزیدی لڑکیوں کو جانتی ہے جنہوں نے داشتہ کی قبیح زندگی کو برداشت کرنے پر خودکشی کرنے کو ترجیح دی۔ایک نرس نے بتایا، ’’خودکشی کرنے والی کچھ لڑکیوں کی لاشیں کتوں کے آگے ڈال دی گئی تھیں۔‘‘

یاد رہے کہ داعش نے ہزاروں خواتین کو اغوا کرنے کے بعد منڈیوں میں فروخت کرکے جنسی غلامی پر مجبور کیا۔

داعش نے رمضان کے مقدس مہینے کے احترام میں انتہا پسند جہادی تنظیم داعش نے قرآن حفظ کرنے کے مقابلے کا علان کیا ہے جس میں انعامات کے طور پر کنزیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔

روایتی طور پر رمضان میں قرآن حفظ کرنے کے مقابلے دنیا بھر میں منعقد کئے جاتے ہیں۔

داعش نے شام کے صوبے البرکہ میں اس مقابلے کے انعقاد کا اعلان حسبِ ذیل نوٹس کے ذریعے کیا ہے۔ اعلان میں اس مقابلے کیلئے منتخب کی گئی قرآن کی سورتوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ داعش نے ان سورتوں کا انتخاب کیا ہے جن میں جنگ و جدل سے متعلق آیات ملتی ہیں۔ جہادی رمضان کو جہاد کیلئے بھی بہترین مہینہ سمجھتے ہیں۔ داعش نے گزشتہ برس،یکم رمضان کو خلافت کا اعلان کیا تھا۔

صوبہ البرکہ

دولت اسلامیہ عراق وشام

اعلان

صوبہ البرکہ کے تمام شعبوں میں موجود دولت اسلامیہ کے سپاہیوں کیلئے:

ہم آپ کو رمضان کے رحمتوں بھرے مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔ خداہم سب کے روزے قبول کرے!

خدا ہم سب کو آگ کے عذاب سے بچائے!

انشااللہ، مقابلہ کرنے والوں کا 21 رمضان سے 27 رمضان کی تاریخوں کے درمیان امتحان لیا جائے گا۔ انشااللہ، عیدالفطرکے روز انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اس مقابلے کے انعامات یہ ہیں:

پہلا انعام: 1 کنیز

دوسراانعام: 1 کنیز

تیسراانعام: 1کنیز

چوتھا انعام: 100000 شامی لِرا (462ڈالر)

پانچواں انعام: 90000شامی لِرا

چھٹا انعام: 80000شامی لِرا

ساتواں انعام: 70000 شامی لِرا

آٹھواں انعام: 60000شامی لِرا

نواں انعام: 50000شامی لِرا

دسواں انعام: 50000 شامی لِرا

شعبہ دعوہ،مساجد کے زیر اہتمام ان سورتوں کے حفظ کا مقابلہ ہو گا ۔

یہ سورتیں حسبِ ذیل ہیں:

1۔ سورہ الانفعال 2۔ سورہ التوبہ

3۔ سورہ محمد 4۔ سورہ الفاتحہ

یہ مقابلہ یکم رمضان1436ھ سے 20رمضان تک جاری رہے گا۔

جو کوئی اس مقابلے میں شرکت کرنا چاہتا ہے، اسے خود کو حسبِ ذیل مساجد کے آئمہ کے پاس رجسٹر کروانا ہوگا:

1۔ مسجد ابوبکر صدیق 2۔ مسجد اسامہ بن لادن

3۔ مسجد ابو مصعب الزرقاوی 4۔ مسجد التقویٰ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے