خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور مشتاق غنی نے (ن) لیگ کے صوابی میں جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوابی میں آج چوروں اور لٹیروں نے شور مچایا۔
مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان کے بچے بچے کو قرض دار بنا دیا ہے، ملک کے وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، جبکہ وزیر اعظم ملکی خزانہ لوٹ کر محض فیتے کاٹ رہے ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ملکی بقاء اور سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’(ن) لیگ کے وزراء اپنی وزارتوں کو بچانے کے لیے خیبر پختونخوا میں شریف خاندان کے درباری بنے ہوئے ہیں۔‘
مشتاق غنی نے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کے محکمے پر توجہ دینے کا بھی مشورہ دیا۔