‘کرپشن، دہشت گردی پوری دنیا کیلئے ایک چیلنج’

سندھ کے سینئر وزیر برائے خوراک اور پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ کرپشن اور دہشت گردی صرف سندھ کا مسئلہ نہیں ہے اس سے پوری دنیا متاثر ہے۔

لال شہباز قلندر مزار کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ان چلینجز کے خلاف لڑنے کیلئے ہمیں اپنی ذہنیت کو تبدیل کرنا ہوگا’۔

اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو، وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ اور راشد ربانی بھی موجود تھے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کا خاتمہ شاہ بھٹائی کی تعلیمات کے ذریعے ممکن ہے جسے ملک کے کونے کونے میں پھیلانا اور ہر ایک شخص تک پہنچانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ‘شاہ لطیف بھٹائی نے دنیا بھر میں اپنی شاعری کے ذریعے سندھ کو متعارف کرایا’۔

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مزمت کی ہے۔

انھوں نے دہرایا کہ ان کی جماعت خود بھی دہشت گردی کا شکار رہی ہے، ان نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ واحد پارٹی ہے جس نے نیشنل ایکشن پلان کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ‘دہشتگردوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ پی پی پی کی قیادت اور اس کے کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے’۔

سینئر صوبائی وزیر نے پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کہ لال شہباز قلندر پر چوری کی بجلی استعمال کی جارہی ہے، کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ 16 فروری کے خود کش حملے کے بعد عابد شیر علی نے مزار کا دورہ نہیں کیا جو یہ واضح کرتا ہے کہ وہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

فوجی عدالتوں کی بحالی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ صرف پارلیمنٹ ہی فوجی عدالتوں میں توسیع دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘اگرچہ جمہوری دورِ حکومت میں فوجی عدالتوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن صورت حال اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ اس مسئلے پر کسی بھی فیصلے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے’۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو الزامات کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں اُمید کرتا ہوں کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا لاہور میں ہونے والا فائنل پُر امن طریقے سے ہوجائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے