مہمند ایجنسی: پوسٹوں پردہشت گردوں کا حملہ،5 فوجی شہید

مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی3 پوسٹوں پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں 5 فوجی جوان شہید جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بارڈر پر آزادانہ نقل و حرکت کو روکنا ہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے مہمندایجنسی میں گزشتہ رات پاک فوج کی3پوسٹوں پرحملہ کیا گیا ،پاک فوج کی بروقت، مؤثرجوابی کارروائی نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سےفائرنگ کےتبادلےمیں 5 فوجی شہید ہوئے اور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

شہیدہونےوالےفوجیوں میں نائیک ثنا ءاللہ اورنائیک صفدر ،سپاہی الطاف،سپاہی نیک محمد اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آرمی چیف نے پاک فوج کے بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے جوانوں کی قربانیوں کی تعریف کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موثر بارڈر سیکورٹی کے لئے افغان سرحد پر جوانوں کی موجودگی پر زور دیا۔

آرمی چیف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ،ان کا مزید کہناتھاکہ دہشت گرد مشترکہ خطرہ ہیں،ان کی بارڈر پر آزادانہ نقل و حرکت کو روکنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے