خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 فیصد گرنے سے سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ اوپیک کا پیداوار کم کرنا بے اثر ہو گیا۔ امریکی خام تیل کے ذخائرتوقعات سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

نیویارک میں لائٹ سوئٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 86 سینٹ کمی سے 50 ڈالر 28سینٹ پر بند ہوئی۔قیمت کم ہونے کی وجہ امریکی خام تیل کے ذخائر بنے جو مارکیٹ کی توقعات سے تین سو فیصد زائد رہے۔

خام تیل کی قیمتوں کو استحکام دینے کے لئے پیداوار کم کرنے کی حکمت عملی نے ابتداء میں کام کیا لیکن امریکی انوینٹری کے اعداد کے بعد اس کا اثر زائل ہورہا ہے۔

دوسری جانب امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے جو خام تیل کی قیمت کو مزید کم کررہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے