یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ میں پہلی مرتبہ چین اور ترکی کے دستے شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ یوم پاکستان کےموقع پر پریڈ میں چینی اور ترک دستہ شریک ہوگا،پریڈ میں ترک فوجی بینڈ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔