آپریشن ردالفساد: مختلف شہروں میں 75سے زائد افراد زیر حراست

ملک بھر میں دہشت گردوں سے نمٹنے کےلیے پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن ردالفساد جاری ہے جس میں مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

لودھراں میں پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں جیون والا ،چھوٹی نہر اور یونس والا کے علاقے شامل ہیں ۔

سرچ آپریشن کے دوران 38مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 13مشکوک موٹر سائیکل سواروںکو بھی قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک افراد سے تفتیش اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق کی جارہی ہے ۔

بھکر میں کلورکوٹ اور دریاخان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 39 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن کے دوران 60 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے