وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کے ساتھ اس کے آغاز سے پہلے سے ہوں، پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں ذوالفقار علی بھٹو کا کردار اہم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈکا تصور 64ملکوں کو آپس میں ملائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں سب سےزیادہ اہم روڈ نیٹ ورک کردار ادا کرے گا، کراچی کو سی پیک کوریڈور سے ملانے کی ضرورت ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سرکلر ریلوے اور دھابیجی انڈسٹریل زون شامل کرنے پر شکر گزار ہیں،منصوبے کی توانائی کی ضرورت پوری کرنےمیں تھر کول کا اہم کردار ہو گا۔