عمران خان،جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز مسترد

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنسز مسترد کردئیے ،چیف الیکشن کمشنر نےمختصر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنسز قابل سماعت نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں5 رکنی کمیشن عمران خان جہانگیر ترین نا اہلی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ریفرنسز اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن بھجوائے گئے تھے اوردونوں رہنماؤں کی بیرون ملک جائیداد، آف شور کمپنیوں اورانکم ٹیکس سے متعلق تھے ۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے ۔ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سےفوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف جھوٹے ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے۔یہ بات واضح ہوچکی کہ اسپیکر نے اپنے لیڈر کو بچانے کی کوشش کی۔

انہوں نے اسپیکر کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے