گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ڈویژن اورکشمیرمیں برفباری وبارش

گلگت بلتستان ،مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری اوربارش جاری ہےجس سے سردی مزید بڑھ گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔

چلاس میں گہرے بادلوں کا راج ہے ۔سوات اور شانگلا میں بارش ہورہی ہے، جبکہ مالم جبہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی بڑھ گئی ہے ۔

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے پہاڑوں پر برفباری جاری ہےجبکہ مظفر آباد اور قریبی علاقوں میں بادلوں کا راج ہے ۔مری میں یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں،جس سے سردی اور بڑھ گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے