ملک بھر میں سرچ آپریشن: 68 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملک بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف کارروائیوں میں 68افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن 98 گھروں کی تلاشی لی گئی۔

پشاور میں پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20 افراد کوگرفتار کیاگیا،جن میں 11 مشکوک افراد شامل ہیں، ملزمان سے 2 پستول، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق کرایہ داری کے نامکمل کوائف پر 9 افراد کوگرفتار کیا گیا۔

حافظ آباد کےمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن میں2اشتہاریوں سمیت12ملزمان گرفتارکرلیے گئے، جن سے بھاری مقدارمیں منشیات بھی برآمدکرلی گئی ۔

لودھراں کے علاقے کوٹلہ علی دستی میں سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا اور 15گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ تلاشی میں کے دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل قبضےمیں لی گئی ۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کی بائیومیڑک تصدیق اور موٹرسائیکل کاغذات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

بھکرکےعلاقے کلورکوٹ اور دریاخان کچے میں سرچ آپریشن کرکے24مشتبہ افراد کو پکڑلیا گیا، دوران آپریشن گھروں کی تلاشی کے ساتھ 48افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے