امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز احمد چودھری کہتے ہیں حقانی نیٹ ورک نہ ہمارا دوست ہے اور نہ پراکسی، ہم نہیں چاہتے کہ وہ امریکا یا افغانستان کے خلاف کارروائیاں کرے۔
واشنگٹن میں غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات معطل کرتا ہے تو اِس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
حافظ سعید کی نظر بندی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی سرزمین سے کوئی بھی منفی پیغام باہر جائے۔ ہمارا پیغام واضح ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ اور دوستانہ ماحول چاہتے ہیں۔ باہمی احترام کی بنیاد پر پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔