برلن کےبوڈمیوزیم سے سوکلوگرام وزنی خالص سونےکا سکہ چوری ہوگیا۔ مارکیٹ میں اس کی مالیت چالیس کروڑ روپے بنتی ہے ۔
ترجمان بوڈمیوزیم مارکس فر کےمطابق چوری ہونےوالے 100کلو گرام سکے کی قیمت میوزیم نے دس لاکھ ڈالررکھی تھی جبکہ سوکلوسونےکی مارکیٹ ویلیوتقریباً چالیس لاکھ ڈالرہے۔سکے پرملکہ الزبتھ دوم کے چہرے کا عکس کندہ ہے۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے میوزیم میں داخل ہونے کےلیےممکنہ طورپر سیڑھی کا استعمال کیا۔ چوری شدہ سکہ ’رائل کینیڈین منٹ‘کی جانب سے 2007میں یادگاری سکے کےطورپرجاری کیا تھا۔