سندھ ہائیکورٹ نےکرپشن کے دو مقادمات میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کر لی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج نےمیڈیکل گراؤنڈز پر ضمانت منظور کی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔
چیف جسٹس نے دو ججوں کے اختلافی فیصلے پر معاملہ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ کو بھجوایا تھا۔