خانہ و مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل

بے گھر افراد کی گنتی بھی کر لی گئی، خانہ و مردم شماری کاپہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

63 اضلاع میں کل رات چوراہوں، فٹ پاتھوں پر سونے والوں ، اسپتالوں کے باہر موجود افراد اور نشے کے عادی افراد کو بھی گن لیا گیا۔

خانہ و مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوسرے حصے کا آغاز 31 مارچ سے ہو گا۔

مردم شماری عملےنے پہلے مرحلے کا پہلا فیز مکمل ہوتے ہی کمپیوٹرائز فارم متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کے حوالے کر دیئے، دوسرے فیز کی خانہ شماری 31 مارچ سے اور مردم شماری 3اپریل سے شروع ہوگی۔

پنجاب میں چھٹی مردم شماری کے لیے قائم کنٹرول روم کے انچارج نجیب اسلم کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 16 اضلاع میں مردم شماری کا کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے پہلے فیز کی تکمیل پر فیلڈ اسٹاف نے پر کئے جانے والے کمپیوٹرائز فارم جمع کرا دیئے ہیں۔

نجیب اسلم کا مزید کہناتھا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دورسے فیز کا کام 15 اپریل کو مکمل ہو جائے گا، مردم شماری میں خواجہ سراؤں اور معذور افراد کے اعدووشمار بھی اکھٹے کی جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے