وزیراعظم سے بحرینی اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم نوازشریف نے کہاہےکہ پاکستان اپنی اسٹریٹیجک لوکیشن کےسبب تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کےحوالے سے ایشیاء کی اہم راہداری میں تبدیل ہوچکاہے۔

وزیراعظم میاں نوازشریف سے بحرین کے وزیر برائے صنعت وتجارت خالد المائے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک سمیت بحرین اور پاکستان کے وزراء اور سینئر حکام بھی شریک تھے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ چار برسوں میں پاکستان کی اقتصادی حالات مکمل طور پر تبدیل ہوچکےہیں ، جسے عالمی سطح پر بھی سراہا جارہاہے۔

وزیراعظم نےبحرینی تاجروں کی جانب سے پاک بحرین مشترکہ ہولڈنگ کمپنی قائم کرنے کےاقدام کو سراہتے ہوئےکہا پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتماد پارٹنر سمجھتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے قوانین بنائے گئےہیں اور خصوصی اقتصادی زونز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے