لاہور:انارکلی،گڈی بازارکےپلازہ کی آگ 7گھنٹےبعد بھی نہ بجھ سکی

لاہور کے انار کلی ، گڈی بازار کے پلازہ میں لگی آگ7 گھنٹے بعد بھی نہ بجھائی جاسکی ،جس نے مزید 7عمارتوں کومتاثر کیا ہے ، درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں کولنگ میں مصروف ہیں، تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا،متاثرہ پلازہ کے مالکان نے الزام لگایا کہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کےعملے نے وقت پر کارروائی نہیں کی۔

لاہورکےمعروف کاروباری علاقے انارکلی میں ایک پلازے میں لگنے والی آگ نے متعدد ملحقہ عمارتوں کوبھی لپیٹ میں لے لیا،7 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

آتشزدگی کے باعث عمارتوں میں موجود شادی بیاہ کی سجاوٹ اور کاغذ سمیت لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا،آگ سے2افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گنپت روڈ گڈی بازار کے4منزلہ پلازےمیں رات2بجے کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نےدیکھتے ہی دیکھتےملحقہ عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا،،تنگ گلیوں اور دکانیں بند ہونےکے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ پلازے اور ملحقہ دکانوں میں شادی بیاہ کی سجاوٹ کا سامان، پلاسٹک اور کاغذ وغیرہ موجود تھا،فائربریگیڈ اور ریسکیو کی 17گاڑیوں نے آگ بجھانےکی کارروائی میں حصہ لیا،آگ کے باعث انارکلی اور ملحقہ علاقے کی بجلی بھی بند رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے