حکومت سندھ نے وفاق کو خط لکھ کر کہہ دیا ہے کہ انہیں آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کی خدمات کی ضرورت نہیں ۔
سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا ،جس میں اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔
صوبائی حکومت نے نئے آئی جی سندھ کے لئے تین نئے نام بھی وفاق کو بھیجے ہیں ،جن میں سردار عبدالمجید ،غلام قادر تھیبو اور خادم حسین بھٹی شامل ہیں۔
غلام قادر تھیبوجو اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے چیئرمین ہیں ،سردار عبدالمجید پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ تعینات ہیں ۔