مخالفین نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے،شہباز شریف

پنجاب کےوزیر اعلی ٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین نہیں چاہتے عوام خوشحال ہوں اور ملک ترقی کرے، خدمت کی سیاست نے ہمیشہ منفی سیاست کو شکست دی ہے۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ بے بنیادالزامات لگانے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منفی سیاست کرنے والوں نے دھرنوں کے ذریعے خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، ان عناصر کوعام انتخابات میں بھی شکست ہوگی ۔

پانچویں اور مڈل کے امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے نام پیغام میں وزیر اعلی ٰ نے کہا کہ ان طلبہ نے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، یہ با صلاحیت طلبہ تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے