قرآن میں شراب کی ممانعت ہے، حد طے نہیں ۔ بیرسٹر ظفراللہ خان

آئی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے قانونی مشیر بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ قرآن مجید کی تین آیات میں شراب کو ممنوع قرار دیا گیا ہے لیکن قرآن میں شراب کی حد طے نہیں کی گئی۔ شراب پر حد حدیث شریف میں طے کی گئی ہے جس پر تمام فقہاء کا موقف یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں بھی میرا یہی موقف تھا تاہم غلط فہمی سے غلط رپورٹ کیا گیا.

بیرسٹر ظفراللہ نے اپنے وضاحتی بیا ن میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں بھی ان کا یہی موقف تھا تاہم غلط فہمی سے یہ رپورٹ کیا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں شراب کی ممانعت نہیں ۔

بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ حدیث شریف بھی ماخذقانون ہے ۔قرآن میں چارحدود کی سزا ہے لیکن شراب پینے کی سزا قرآن مجید میں طے نہیں کی گئی یہ حد حدیث شریف میں طے کی گئی ہے ۔ چاروں فقہاء کا بھی اس پر یکساں موقف ہے کہ شراب کے حوالے سے حد کا تعین حدیث شریف میں ہوا ہے جو کہ بالکل درست ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے