امریکی ثالثی کی پیشکش پر پاکستان کا خیرمقدم

پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی پر امریکاکی جانب سے ثالثی کی پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت کے جنگی عزائم خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں، بھارت پاکستان پردہشت گردی کاالزام لگا کراپنی دہشت گردی نہیں چھپاسکتا۔

بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی ڈاکٹرائن جھوٹ پر مبنی ہے۔

اسلام آبادمیں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان افغانستان میں کسی بھی قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد نہ تو کسی ملک کے لیے ہے اور نہ ہی کسی ملک کے خلاف، یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے