وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے وائٹ پیپر کو دیکھ کر افسوس ہوا، وائٹ پیپر دیکھ کر ایسا لگا کہ سب بانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر دیکھ کر لگا کہ سب بانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں،ماضی کی طرح نفرت پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کا رابطہ ہے یا نہیں لیکن وائٹ پیپرمیں وہی نفرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1985ء کی نفرت کی سیاست دوبارہ شروع نہیں کرنے دیں گے، لندن سے بانی ایم کیوایم نے نفرت پھیلائی اور ہر کمیونٹی کو لڑوایا،دھرنے اور وائٹ پیپرز بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کا مسئلہ حل ہوجائے گا، افسران کے تبادلے ہوتے رہتے ہیں،آئی جی سندھ کا تبادلہ بھی دیگر افسران کی طرح کا تبادلہ ہے، آئی جی سندھ کے معاملے پر جو صوبائی حکومت چاہے گی وہی ہوگا۔