مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آ ج سے شروع ہونے کا امکان

کراچی کےعلاقوں گلشن اقبال،یونیورسٹی روڈ اورآئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گجرات ،سیالکوٹ اور مری میں بھی بادل برسے جس سے گرمی کا زور کچھ کم ہوگیا۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےبالائی پنجاب اور کشمیر میں آج سےجبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، اورجنوبی پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔جمعرات تک جاری رہنےوالے مون سون بارشوں کے اس سلسلےمیں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کےباعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، خیبرپختونخوا اورکشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکمشیرکےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کابھی خدشہ ہے جبکہ سندھ اور مشرقی بلوچستان کو بارش کیلئے جمعہ تک انتظار کرنا پڑےگا۔

ادھرصوبہ خیبرپختونخوا میں گرمی کی شدت برقرار ہے، پشاورسمیت صوبے کے بیشتراضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پرابرآلودرہنے کاا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بیشتر مقامات پرآج مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہنے کا مکان ہے۔ ہزارہ، مالا کنڈ ڈویژن اور پشاور سمیت چند میدانی اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے