آئی بی سی اردو کے لکھاریوں کے لیے

آئی بی سی اردو کے لیے کالم یا بلاگ لکھنے والے بہت سے احباب کا شکوہ ہے کہ ان کی تحریریں شائع نہیں ہوتیں یا پھر اشاعت کے لیے بہت زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے . ان معزز لکھاریوں کی خدمت میں چند گزارشات پیش کرنا ضروری ہے:

1. آئی بی سی اردو ایک خالص صحافتی ادارہ ہے جس کی ادارتی پالیسی معروف صحافتی اقدار اور اظہار رائے کی آزادی کے تحت ہے .

2. آئی بی سی اردو موصول ہونے والے مضامین ، کالم ، بلاگز کی جلد از جلد اشاعت کی کوشش کرتا ہے . اگر آپ کا کالم یا مضمون شائع نہیں‌ ہو رہا یا پھر آپ کو اس بارے میں کوئی جواب یا وضاحت نہیں مل رہی تو اس کی مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک وجہ ہو سکتی ہے.

تحریریں‌ شائع کیوں نہیں ہوتیں؟

*تحریر میں‌ کوئی ایسی خامی ہے جس کی اصلاح کے لیے ادارتی ٹیم کے پاس وقت نہیں .

*تحریر گنجلک یا پیچیدہ ہے ، پیرا گراف نہیں بنائے گئے یا پھر اس میں اردو املاء کی غلطیاں بہت زیادہ ہیں .

* تحریر ای میل کے ذریعے بھیجتے ہوئے لکھنے والے نے اپنا نام ، تعارف اور سادہ تصویرساتھ نہیں بھیجی .

*تحریر میں کسی شخص ، گروہ یا جماعت پر الزامات لگائے گئے ہیں اور دلیل یا ثبوت نہیں دیا گیا

*تحریر فرقہ وارانہ اور حساس موضوع سے متعلق ہے .

*تحریر پہلے کسی اخبار یا ویب سائٹ پر شائع ہوچکی ہے .

*تحریر سرقہ شدہ مواد پر مشتمل ہے .

*تحریر میں درج مواد غیر حقیقی یا غیر مستند ہے .

*تحریر آئی بی سی اردو کے علاوہ سینکڑوں‌اداروں اور اخباروں کو بھیجی گئی ہے .

آئی بی سی اردو کن تحریروں‌ کی اشاعت کو ترجیح دیتا ہے؟

*وہ تحریر جو خاص طور پر آئی بی سی اردو کو بجھوائی جائے .

*وہ تحریر جس میں ہمارے پیج پر دی گئی ہدایات پر عمل کیا گیا ہو .

*وہ تحریر جو کسی اہم سماجی، سیاسی یا معاشرتی مسئلے سے متعلق ہو اور لوگ اس بارے میں فکر مند ہوں .

*وہ تحریر جو یونی کوڈ ورژن میں ارسال کی جائے .

*وہ تحریر جس میں املاء کی غلطیاں نہ ہوں اور بات واضح ہو .

گزارش : ادارہ آئی بی سی اردو کو ہر روز بے شمار ای میلز موصول ہوتی ہیں ، جنہیں‌ادارہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے . تحریر بھیجتے ہوئے اگر مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کیا گیا ہو تو تحریر کی جلد اشاعت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جاتی . ہم اپنے سب قارئین اور لکھنے والوں کے ہر دم ممنون ہیں (مدیر)

آئی بی سی اردو پر تحریر بھیجنے کے لیے ہدایات اس لنک پر پڑھیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے