وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکااللہ کی خدمات کو سراہا۔
وزیراعظم نےذکا اللہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ پاکستان نے نیوی کو ذکااللہ کے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ پہنچا ۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایڈمرل ذکا اللہ کی ترقی ، خوشحالی اور صحت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔