وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے ایکنک اور ای سی سی کے اجلاس آج طلب کرلئے ۔
وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس 3 بجے وزیر اعظم آ فس میں ہو گا۔ اجلاس میں سرپلس ( فاضل ) تمباکو ٹو بیکو کمپنیز اور ڈیلرز کو ایلو کیٹ ( اضافی دینے )کرنے کی تجویز پر غور کیا جا ئے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر آئل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن ( منافع ) کی شرح کا از سر نو جائزہ لیا جا ئے گا۔
جامشورو میں 600 میگا واٹ کے د وپاور پلانٹ تعمیر کرنے کیلئے حکومت پا کستان کی جانب سے 39000 ملین روپےکی گارنٹی دینے کی منظوری دی جا ئے گی۔