پولیس چاقو مارنے والوں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہیں، عدالت کا کام عدالت کرے ، ایڈمنسٹریشن میں دخل اندازی کریں گے تو کام نہیں بنے گا۔ کراچی پولیس خواتین کو چاقو مارکر زخمی کرنے والے ملزمان کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور میں اورنج ٹرین بن رہی ہے، جو اچھی بات ہے۔ جو سہولت وفاق نے اورنج ٹرین کے لیے پنجاب کو دی سندھ کو بھی دے تو اورنج ٹرین بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کررہی ہے، ا یڈمنسٹریشن میں دخل اندازی کریں گے تو کام نہیں بنے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے