اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 21 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی۔
آئی بی سی کے مطابق نیب نے گریڈ 17 کے 21 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی۔ ترقی پانے والے افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر عارضی طور پر تعینات کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال چیرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اگلے عہدوں پر ترقی کرنے والے افسران میں سے پانچ کا تعلق پشاور اور چار کا کراچی سے ہے، جب کہ لاہور، کوئٹہ اور راولپنڈی کے تین تین افسر شامل ہیں۔ ترقی کرنے والوں دو کا تعلق ملتان اور ایک کا تعلق نیب سکھر سے ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئر مین نیب تعینات کر دیا گیا ہے۔ موجودہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کل بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ قمر زمان چوہدری پہلے چیئرمین نیب ہیں جنہوں نے اپنی چار سالہ مدت مکمل کی ہے۔