صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر 3 احمدیوں کو سزائے موت سنادی۔
عدالت نے مجرموں کو 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی لیکن اگر انہوں نے رقم ادا نہ کی تو انہیں 6 ماہ قید کی سزا دی بھی جائے گی۔
شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں جاوید اکرم نے فیصلہ سناتے ہوتے ہوئے کہا کہ بھلوال سے تعلق رکھنے والے تنیوں احمدی اپنی عبادت گاہ کے باہر لگائے گئے پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے۔
ایک دکاندار رضا حسین کی جانب سے شرقپور تھانے میں ان تنیوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔