جب آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی، وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت سازی کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہیے اور جب بھی آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی۔

کراچی میں پورٹ قاسم پر پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی جیب میں پیسے ڈالتی ہے نکالتی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، جب بھی آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی، جمہوریت میں خرابیاں ضرور ہوں گی لیکن یہ ایک عمل کا نام ہے جو چلے گا تو اس میں بہتری آئے گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہونا چاہئیے، عوام فیصلہ کریں گے کہ کون حکومت میں آئے گا اور کون کارکردگی نہیں دکھائے گا تو گھر چلا جائے گا، پہلے بھی جس حکومت نے عوامی مسائل حل نہ کیے اسے گھر بھیج دیا گیا, تمام مسائل جمہوریت سے ہی حل ہوں گے، امید ہے چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوریت بڑھے گی، ہمیں مل جل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ (ن) لیگ تاریخ کی وہ واحد حکومت ہے جس نے کام شروع کرکے اپنے ہی دور میں مکمل بھی کیے، اس حکومت نے تعطل کا شکار پرانے منصوبے بھی مکمل کیے، باتیں کرنے والی اور کام کرنے والی حکومتوں میں یہی فرق ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے