آئین کے تحت ہرشہری کےلیے قانون یکساں ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آئین کے تحت ہرشہری کےلیے قانون یکساں ہے ۔ جج فیصلہ کرتے وقت قانون کو مدنظر رکھنے کے پابند ہیں ۔

لاہورمیں ویمن ججز کانفرنس سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی میں جلدبازی انصاف کودفن کرنےکےمترادف ہے ۔ کسی جج کوغلط طریقےچلاکرفیصلہ دینےکااختیارنہیں ، عدالتی فیصلوں کا معیار نظر آنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔ ہمارا ہر قدم قانون کی حکمرانی کےلیے ہونا چاہیے۔بطور جج ہم ہر شہری کو فوری اور معیاری انصاف فراہم کرنے کے پابند ہیں ۔

چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ ایساسسٹم بنانا ہوگا جہاں خاتون آسانی سے مسئلہ بتاسکے ، بطورجج ہمیں سائل کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ، جج عدالتوں کے ماحول میں بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے