اسحاق ڈار کے وکیل کی عدم حاضری، سماعت 12 بجے تک ملتوی

وزیرخزانہ اسحاق ڈرکے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے دن 12بجے تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔
اسحاق ڈارپانچویں مرتبہ احتساب عدالت کےسامنےبطور ملزم پیش ہوئے اور عدالت میں حاضری سے استثنا کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت دن 12 بجے تک کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔جس کے بعد وزیرخزانہ احتساب عدالت سے واپس چلے گئے۔
سماعت کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کےباہرسیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔
آج استغاثہ کے28میں سےچوتھےگواہ کابیان ریکارڈکیا جانا ہے،اسحاق ڈارکےخلاف نجی بینک کےافسرمسعودغنی بیان ریکارڈکرائیں گے۔جس کے بعدوکیل صفائی خواجہ حارث گواہ پرجرح کریں گے۔

آٹھ گھنٹوں پر مشتمل طویل گزشتہ سماعت پر بھی دوگواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔

ستائیس ستمبر کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کے آغاز سے اب تک قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے شاہد عزیز اور لاہور کے دو نجی بینکوں کے افسران اشتیاق علی اور طارق جاوید بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔

اسحاق ڈار پر الزام ہے کہ ان کے اثاثوں میں مختصر وقت میں 91 گناہ اضافہ ہوا۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اثاثے کرپشن کے پیسوں سے بنائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے