نوازشریف یاد رکھیں اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا، آصف زرداری

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اب پنجاب بھی نواز شریف کے ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے، پنجاب جیالوں کا گڑھ ہے اور یہ 2018 کے انتخابات میں ثابت ہوجائے گا جب کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، نوازشریف اور نقلی خان دونوں کو پنجاب میں بھی شکست دیں گے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ یہ یاد رکھیں کہ اداروں سے کھیلنے کا نتیجہ خطرناک ہوگا جب کہ معیشت انتہائی خطرناک حد کو چھو رہی ہے، 2013 میں معیشت کو جہاں ہم نے چھوڑا، آج وہاں سے بھی پیچھے چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ایسے میں فیصلے عقلمندی سے کرنے ہوں گے جب کہ عمران خان کی دلچسپی صرف وزیراعظم بننے میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے