بھارت کی پاکستان سے ایک بار پھر کلبھوشن معاملے پر نظرثانی کی درخواست

نئی دلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے حوالے سے نظرثانی کی جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے بھارتی وزیرخارجہ سشما سواج نے ملاقات کی۔ نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرحدی کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستانی سفیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے فیصلے پر نظرثانی کرے جب کہ کلبھوشن یادو کی والدہ کو پاکستان جانے اور بیٹے سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ بھارتی اخبار میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جےشنکر بھی پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود سے ملاقات کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے