پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج عوام کو سمجھ آگیا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جس کو ختم کئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے، کرپشن کی وجہ سے ملک کا پیسہ کرپٹ حکمران کھاجاتے ہیں۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کےرہنماؤں سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم چار سال سے کے کی پی میں اقتدار میں ہیں، وہاں میں نے کسی بھی اپنے رشتہ دار کو عہدہ دیانہ وزیر بنایا،کوئی کرپشن کی نہ میری وہاں کوئی فیکٹریاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں دہشت گردی تھی لوگ سڑکوں پر گھوم نہیں سکتے تھے آج وہاں 70فیصد کرائم اور دہشت گردی کم ہوئی ہے۔ کیوں کہ ہم نے پولیس کو غیر سیاسی کیا اورمیرٹ پر بھرتیاں کی گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ آج سندھ کے آئی جی بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کے پی کے جیسی پولیس چاہیے، امن و امان بحال کرنے کے بعد کے پی کے میں 150 ارب کی نئی انوسٹمنٹ آئی ہے جو کبھی نہیں آئی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بے روزگاری پاکستان کا اہم مسئلہ ہے، دنیا میں دوسرے نمبر پر نوجوانوں کی آبادی پاکستان میں ہے، نوجوان بے روزگار کی وجہ سےجرائم کی طرف جارہے ہیں ،اگر نوجوانوں کو روزگار دینا ہے تو ہمیں بزنس کمیونٹی کی مدد کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ایک ایسا ادارہ بنانا چاہئے جس میں کرپشن نہ ہو ، اس وقت یہ بھتا خور ی میں صروف ہیں۔ سالانہ 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، یہ پیسہ ملک میں خرچہ کیا جائے تو پاکستان ترقی کر سکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں جب بمبئی گیا تو وہاں جتنی غربت دیکھی وہ کہیں نہیں تھی لیکن آج کراچی کا حال دیکھا کہ غربت اور گندگی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے