پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے ٹیپ قصے کو من گھڑت غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ وارانہ قرار دیتے ہوئے الزام کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ۔
ادھر تحریک انصاف کے مرکزی رہ نما اور اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ
اگر حکومت کے پاس ایسی کوئی آڈیو یا شواہد موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آئین اور جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کرنے کی کوشش کی گئی تھی تو حکومت کو چاہیے کہ وہ یہ شواہد عوام کے سامنے لائے، انھیں عدالت میں پیش کیا جائے اور جو بھی ملوث پایا جائے، چاہے وہ پی ٹی آئی کے کارکن ہو یا فوج کے اہلکار، سب کو لٹکایا جائے