خوشخبری دیتا ہوں فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائے گا، پرویز خٹک

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سب کو خوشخبری دیتا ہوں کہ فاٹا خیبر پختونخوا صوبے میں ضم ہوجائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیرصدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سب کو خوشخبری دیتا ہوں کہ فاٹا صوبے میں ضم ہو جائے گا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوں میں دونوں متفق تھے، سب اتفاق کرچکے ہیں کہ عام انتخابات میں فاٹا خیبر پختونخوا صوبے میں ضم ہوگا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے 35 ارب روپے روک رکھے ہیں، پچھلے سال اور رواں سال کی رقوم روکی گئی ہیں، بجلی کے خالص منافع کے پیسے بھی نہیں دیئے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پر 18 سے 20 ارب پچھلے سال اور 20 ارب رواں سال کے واجب الادا ہیں اور سال کے آخر تک یہ رقم 40 ارب تک پہنچ جائے گی، اگر وفاقی حکومت نے پیسے نہ دیئے تو اسلام آباد میں خیمے لگا کر بیٹھ جاؤں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے