اسلام آباد میں پاک انسٹی ٹیسٹ فار پیس اسٹڈیز کے زیر اہتمام معروف اسکالر اور دانشور ڈاکٹر خلیل احمد کی نئی کتاب عمرانی معاہدے کی تشکیل نو کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا ۔
مقررین نے کہا کہ یہ سوال اہمیت کا حامل ہے کہ کیا پاکستان کو ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمرانی معاہدہ اور آئین مشکلات کا شکار رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بپت سے حلقوں کے نزدیک بعض سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے معاشرے میں تشدد کو فروغ ملا ہے ۔ سماجی ہم آہنگی اور روادری کے قیام کے لیے جبر اور گھٹن کی فضا کو ختم کرنا ضروری ہے ۔
مقررین نے کہا کہ اردو زبان میں عموماً ان موضوعات پر کم لکھا جاتا ہے تاہم یہ کتاب معاشرتی تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کرنے والے حلقوں میں گفتگو کا دائرہ وسیع کرے گی ۔
اس موقع پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمینٹری سروسز کے ڈائریکٹر ظفر اللہ خان ، اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئر مین ڈاکٹر خالد مسعود ،قائد اعظم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اے ایچ نیئر ، اقبال انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین اور ادارہ تعلیم و تحقیق کے ڈائریکٹر خورشید ندیم نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔