نیب ٹیم کی نوازشریف سے قابل ضمانت وارنٹ کے سمن کی تعمیل

نیب کی 5 رکنی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محبوب احمد کی سربراہی میں نوازشریف سے عدالتی سمن کی تعمیل کرانے کے لیے پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچی جہاں ٹیم نے سابق وزیراعظم سے سمن کی تعمیل کرائی گئی۔

نیب کی ٹیم نے نوازشریف کے پاس آنے کے لیے پہلے ان کے وکلاء سے رابطہ کیا اور وکلاء کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ٹیم پنجاب ہاؤس آئی ۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے تین سمن پر دستخط کرائے جب کہ طارق فضل چوہدری سے بھی کچھ کاغذات پر دستخط کرائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے طارق فضل چوہدری سے ضمانتی مچلکوں کے کاغذات پر دستخط لیے ہیں۔

اس سے قبل عدالت نے نواز شریف کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے سمن کی تعمیل کے لیے نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز نوازشریف کے طیارے تک رسائی مانگی تھی۔

تاہم آج ڈائریکٹر جنرل نیب پنڈی ناصر اقبال نے نیب کی 10 رکنی ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے سے روک دیا اور نیب اہلکاروں کو پنجاب ہاؤس میں نوازشریف کے سمن کی تعمیل کی ہدایت کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے