لندن میں پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آئی بی سی کے مطابق دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے برطانوی حکومت کو شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہارات اور ان میں بدنیتی پر مبنی مواد پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ورزی ہیں، ایک دوست ملک کی سرزمین کو پاکستان مخالف بدنیتی پر مبنی مہم کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹرز کے مطابق پاکستان اس مہم کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے