افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارت کار کے جسد خاکی کو خیبرایجنسی میں طورخم سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
مقتول پاکستانی سفارت کار نیئر اقبال رانا کا جسد خاکی طورخم سرحد پر سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پرایف سی کمانڈنٹ کرنل فرخ ہمایوں سمیت دیگر سیکورٹی حکام موجود تھے۔مقتول پاکستانی سفارتکار کی میت کوپشاور روانہ کردیا گیا۔
میت کی حوالگی کے وقت پاک افغان طورخم سرحد تقریباً ایک گھنٹہ کے لئے ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔
پاکستانی سفارتکار کو گزشتہ روز جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔