نوازشریف کے معاملے میں عوام 3 مرتبہ فیصلہ دے چکے ، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نےکہا ہے کہ نوازشریف کے معاملے میں عوام 3 مرتبہ فیصلہ دے چکے ہیں۔

احتساب عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگومیں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تین ریفرنس کو ایک کرنے کے لیے قانونی طور پر درخواست دی تھی،نوازشریف اور ان کی درخواست آئین کے مطابق تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے معاملے میں عوام 3 مرتبہ فیصلہ دے چکے ہیں، ایسے فیصلے ایسی سوچ سے آتے ہیں،جس کا جواب عوام دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہماری درخواست منظور ہوئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے