سارا زور اس پر ہے کہ نواز شریف سے جان چھڑاؤ، جاوید ہاشمی

مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں، ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑائی جائے۔

جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ، عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں جبکہ اللہ سے دعا ہے کہ جسٹس کھوسہ اچھے فیصلے کریں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کے لیےکوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں،جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لاء لگنے کی دعا کرتا ہےتاہم جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں بتایا تھا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردے گی، میں نے اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لاء ہوگا۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سےکوئی جھگڑا نہیں، میرا کینٹ میں گھر ہے اورفوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے