باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں2سیکیورٹی اہلکار جن ایک افسر بھی شامل ہے شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 8سے10دہشت گرد ہلاک، متعددزخمی جبکہ کئی دہشت گردواپس افغان سرحد کی جانب فرارہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے آنے والے متعدد دہشت گردوں نے پاکستان علاقے میںجدید اسلحے کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 2سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ،شہید ہونے والے افسر کی کیپٹن جنیدحفیظ اورسپاہی کی شناخت رحیم کے نام سے ہو ئی ہے۔
پاکستان دفتر خارجہ نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔