بظاہر لگتا ہے آف شور کمپنی کے بینیفیشل مالک جہانگیر ترین ہیں، چیف جسٹس

جہانگیر ترین نااہلی کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بظاہر لگتا ہے آف شور کمپنی کےبینفیشل مالک جہانگیرترین ہیں،سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ آف شور کمپنی کےبینیفیشل مالک جہانگیرترین ہیں۔ٹرسٹ کےلیےشائنی ویو کو جو چیک دیے وہ کس کے حق میں ڈرا ہوئے،سپریم کورٹ نے ثبوت طلب کرلیے ۔

جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں یہ بات واضح ہے کہ 2لائف ٹائم بینفیشری ہیں۔

وکیل حنیف عباسی کا دلائل میں کہنا تھا کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں جہانگیر ترین بینفیشل آنرخود ہیں،ٹیکس ریٹرنز میں جہانگیر ترین نے بچوں کو بینیفشل آنر دکھایا۔

حنیف عباسی کے وکیل نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ صوابدیدی بینیفیشری ہیں۔آف شور کمپنی کا ذکرٹیکس ریٹرنز اور کاغذات نامزدگی میں نہیں ہے۔

دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ اکاؤٹنگ مقاصد کے لیے بچوں کو بینفیشل آنر ظاہر کیا،ڈرافٹنگ میں غلطی پر عدالت سے معذرت چاہتاہوں،میں نے رضاکارانہ طور پرآف شور کمپنی ظاہر کی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ٹرسٹ بچوں کا اثاثہ نہیں۔سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے