مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا شوقین ایک فرد سیاست کی جنگ سیاسی میدان سے نکال کر عدالت میں لایا ہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سب مل کر جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کریں۔
جوڈیشل اکیڈمی کے باہر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنسز میں جلدبازی کی جارہی ہے، جے آئی ٹی کا والیم ٹین اب تک نامکمل ہے، بیرون ملک سے دستاویزات اب تک آرہے ہیں۔