پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست کو تماشا بنانے والوں کو عوام نے ہرمحاذ پر شکست دی ہے، ان کےسیاسی عناصر عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
پنجاب میں میرٹ کاراج ہے، سفارش اورکرپشن کے بتوں کو توڑدیا گیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست کھیل تماشا نہیں، بے لوث خدمت کا نام ہے، انتشار اور الزام تراشی کرنے والوں کو عوام کی فلاح وبہبودسے کوئی سروکارنہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت سے عاری سیاستدانوں نے عوام کا وقت ضائع کیا، ملکی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کو حساب دینا ہوگا، عام انتخابات میں ان شعبدہ بازوں کو پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ صوبے کے 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جارہا ہے، پنجاب میں ہر سطح پر میرٹ لاگو کیا گیا ہے۔