دہشت گردی کے واقعات سی پیک کے خلاف ساز ش ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کی سرزمین استعمال کرکے بلوچستان میں دہشت گردی کررہا ہے،دہشت گردی کےیہ واقعات سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش ہیں۔

لاہورمیں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان حیلے بہانوں سے سینٹ انتخابات سے پہلے عام الیکشن کرانا چاہتے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نئی ا نتخابی فہرستیں مرتب کرے گا اوریہ کام اپریل تک مکمل ہوگا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان 2013سے حکومت کو ایک ایک ماہ کے پرمٹ پر چلا رہے ہیں ،کے پی میں ایم پی ایز نے بغاوت کردی ہے وہ نامزد امیدواروں کو کامیاب نہیں کرا سکےاور اب وہ حیلے بہانوں سے قبل ازوقت عام انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے